Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / تحصیلدار حسینہ بیگم پر حملہ میں ملوث

تحصیلدار حسینہ بیگم پر حملہ میں ملوث

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے تحصیل دار حسینہ بیگم پر حملے میں ملوث بی جے پی لیڈر اوما مہیندر اور اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ہریش کوشک نے بتایا کہ بہادر پورہ تحصیل دار پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کل اوما مہیندر نے اپنے حامیوں کے ساتھ خاتون تحصیل دار حسینہ بیگم کے دفتر پہونچ کر وظائف کی تقسیم میں تاخیر کے سبب اوما مہیندر نے تحصیلدار آفس میں تقریباً 30 حامیوں کے ساتھ حسینہ بیگم سے بدسلوکی کی اور انہیں گالی گلوج کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا تھا ۔ بی جے پی لیڈر کی اس کارروائی سے حسینہ بیگم اچانک پریشان ہوگئی تھیں اور اچانک مزاج بگڑجانے کے سبب انہیں مقامی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کے بلڈ پریشر میں اچانک کمی ہونے کی بات بتائی تھی ۔ پولیس نے 30 افراد بشمول اوما مہیندر کے خلاف تعزیرات ہند کے 6 دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں دفعہ 354 (خاتون سے دست درازی کرنا) شامل ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا اور بعد ازاں اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT