Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحصیلدار کی عدم تقرر سے مشکلات

تحصیلدار کی عدم تقرر سے مشکلات

کوبیر ۔ 5 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کوبیر منڈل کے تحصیل آفس میں تین ماہ کا عرصہ ہوا تحصیلدار کی سبکدوشی کے بعد ابھی تک اس عہدے پر کوئی فائز نہیں ہوا ۔ اس ضمن میں بھینسہ تحصیلدار کو انچارج دیا گیا تھا ان کا بھی تبادلہ ہوا بعدازیں کوبیر ڈپٹی تحصیلدار کو بحیثیت انچارج دیا گیا لیکن کاشتکار اس موقع پر مایوسی کا اظہار کیا کہ ٹپہ جات اور کھیتوں کا سروے کرنے محکمہ ریونیو کی لاپرواہی ہورہی ہے جس سے کسان مطمین نہیں چنانچہ کوبیر منڈل کے کاشتکاروں نے نرمل آر ڈی او اور ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ 22 گرام پنچایت اور 23 دیہات میں کھیتوں کے معاملوں کا بہت سارا ضروری کام رکا ہوا ہے جس کو حل کرنے کیلئے مستقر کوبیر منڈل میں تحصیلدار کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT