Thursday , December 13 2018

تحصیل آفس کے روبرو تلگودیشم کا احتجاجی دھرنا

مٹ پلی /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر سامباری پربھاکر انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے تلگودیشم پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل آفس کے قریب بروز پیر منعقد دھرنا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت پر سروے کے نام پر وقت برباد کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعہ عوام پر

مٹ پلی /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر سامباری پربھاکر انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ نے تلگودیشم پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل آفس کے قریب بروز پیر منعقد دھرنا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت پر سروے کے نام پر وقت برباد کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعہ عوام پر ناقابل بوجھ عائد کر رہی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی حکومت کے اقتدار میں آئے 4 ماہ کا عرصہ ہو رہا ہے ۔ لیکن ابھی تک ایک بھی انتخابی وعدہ کی تکمیل نہیں کی گئی ۔ راشن کارڈ وظائف میں بھاری کٹوتی کرنے کیلئے حکومت سروے کر رہی ہے ۔ بعد ازاں تحصیلدار جناب سریندر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ صدر منڈل مسٹر کومی ریڈی لنگاریڈی ، مسٹر رامچندرا ریڈی ، مسٹر ایم پرشوتم ، مسٹر راج لنگم ، مسٹر راج ریڈی ، جی سوامی گوڑ نے حصہ لیا ۔ زراعت کیلئے 9 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کی صدر منڈل تلگودیشم پارٹی مسٹر جی راماگوڑ حکومت سے اپیل کی ۔ تحصیلدار آفس کے سامنے بروز پیر دھرنا منظم کیا بعد ازاں تحصیلدار مسٹر نارائنا کو میمورنڈز پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں بات چیت کریت ہوئے حکومت سے انتخاب کے موقع پر عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل کی ۔ سابق حکومت میں منظور شدہ مکانات کو بل منظور کرنے کی حکومت سے اپیل کی گئی ۔ مسٹر وجئے کمار ، مسٹر مدھو ، مسٹر آنند ریڈی ، مسٹر وینکٹیش ، مسٹر مادھوا ریڈی ، مسٹر سریدھر ، مسٹر روی ، مسٹر گنگاریڈی نے دھرنا میں حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT