Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / تحفظات پالیسی ہرگز ختم نہیںہوگی موہن بھاگوت کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا:وزیر فینانس مہاراشٹرا

تحفظات پالیسی ہرگز ختم نہیںہوگی موہن بھاگوت کا بیان غلط انداز میں پیش کیا گیا:وزیر فینانس مہاراشٹرا

ممبئی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر فینانس اور بی جے پی لیڈر سدھیر منگن تیوار نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر کہ تحفظات پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موہن بھاگوت کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ تحفظات پالیسی ہرگز ختم نہیں ہوگی۔ موہن بھاگوت یہ نہیں کہا تھا کہ تحفظات پالیسی کو ختم کیا جانا چاہئے ۔ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، اس کے بعد ہی تحفظات پالیسی کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔ تحفظات پالیسی کو ختم کرنے کیلئے کم از کم 50 فیصد ریاستوں کی منظوری ضروری ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر موہن بھاگوت کے بیان کو غلط طریقہ سے پیش کیا گیا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ تحفظات پالیسی کو برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کیلئے سیاسی غیر جانبداری کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT