Tuesday , December 11 2018

تحفظات کا مطالبہ ‘ مہاراشٹرا میں مراٹھی برادری کا علامتی سروے

ممبئی 11 جنوری ( سیاست ڈا ٹ کام ) مہاراشٹرا میں مراٹھا کرانتی مورچہ کی جانب سے تحفظات کیلئے دی گئی مہلت کے اختتام سے قبل حکومت کی جانب سے ریاست کے 700 گاووں میں مراٹھا برادری کے ارکان کا علامتی سروے کیا جا رہا ہے ۔ ریاست کے پسماندہ طبقات کمیشن کے صدر نشین جسٹس ( ریٹائرڈ ) ایم جی گائیکواڈ نے کہا کہ اس علامتی سروے میں یہ پتہ چلانے کیلئے ڈاٹا حاصل کیا جا رہا ہے کہ برادری میں غربت کی سطح کیا ہے اور عوامی خدمات اور تعلمی اداروں میں اسے تحفظات فراہم کرنے کے مطالبہ کا جواز پیدا کیا جاسکے ۔ مراٹھا تنظیموں نیں گذشتہ ماہ ریاستی حکومت کو انتباہ دیا تھا کہ وہ 10 فبروری تک ان کے مطالبات کی یکسوئی کردیں۔ ان میں مراٹھا برادری کو تعلیم اور روزگار میں تحفظات کی فراہمی سب سے اہم تھی ۔

TOPPOPULARRECENT