Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کیلئے بڑے پیمانہ پر احتجاج کا انتباہ

تحفظات کیلئے بڑے پیمانہ پر احتجاج کا انتباہ

ورنگل میں ریاستی اقلیتی چیرمین کانگریس خواجہ فخرالدین کا بیان
ورنگل 28 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی اقلیتی چیرمین کانگریس پارٹی خواجہ قمرالدین نے ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے یکم ستمبر منعقدہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام اقلیتی قائدین سے ملاقات کی۔ خواجہ فخرالدین نے کہاکہ کانگریس دور حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی ہوئی ہے۔ یہ واحد سیکولر پارٹی ہے جو اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کرتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی بیان بازی سے نہیں بلکہ عملی طور پر اقلیتوں کے لئے کام کرنے والی پارٹی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت سے 12 فیصد تحفظات کے مطالبہ پر  بڑے پیمانہ پر احتجاج کیا جائے گا اور حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ 12 فیصد تحفظات کے عملی اقدامات کرے۔ ریاست کے مسلمان چیف منسٹر کی باتوں میں آنے والے نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ یکم ستمبر کو نندنا گارڈن نکل کٹہ ہنمکنڈہ میں 2 بجے دن منعقدہ اقلیتوں کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے ضمن میں ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر بسواراجو ساریا، محمد یعقوب علی، کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین، ضلع صدر راجندر ریڈی، سٹی صدر ودیا ساگر، اقلیتی چیرمین ڈسٹرکٹ ورنگل محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، سٹی صدر عبید صدیقی، ایوب، محمد قاسم، سابق زرعی مارکٹ کمیٹی ممبر خواجہ پاشاہ و دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ منڈی بازار محمد یعقوب علی سابق نائب صدر ریاستی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس پارٹی کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر بسواراجو ساریا، محمد جمال شریف چیرمین ڈسٹرکٹ کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ و دیگر نے ریاستی چیرمین اقلیتی سیل کانگریس پارٹی خواجہ فخرالدین کی بکثرت گلپوشی کی۔ ریاستی صدر خواجہ فخرالدین کی ورنگل آمد پر ان کے قریبی دوست احباب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی۔ خواجہ فخرالدین نے بتایا کہ یکم ستمبر نندنا گارڈن ہنمکنڈہ نکل کنٹہ میں منعقدہ اقلیتی جلسہ عام میں آل انڈیا کانگریس پارٹی اقلیتی چیرمین خورشید احمد سعید ، سینئر کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ، اتم کمار ریڈی، جانا ریڈی، قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، ایم ایل سی فاروق حسین کے علاوہ سینئر قائدین شرکت کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT