Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / تحفظات کیلئے سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل ضروری

تحفظات کیلئے سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل ضروری

کوئمبتور 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا برہمنس اسوسی ایشن کی دوسری قومی کانفرنس کا 23 جنوری سے آغاز ہوگا۔ اس موقع پر ریاستی حکومتوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور 50 فیصد تحفظات کے لئے فراہم کردہ رہنمایانہ خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ اسوسی ایشن کے ضلع صدر رام سندرم نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ٹاملناڈو اور کرناٹک میں 50 فیصد تحفظات دینے سے متعلق سپریم کورٹ کی رولنگ کو ملحوظ رکھ رہے ہیں۔ ان ریاستوں میں تعلیمی روزگار کے شعبوں میں 69 فیصد تحفظات دیئے جارہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے صرف 50 فیصد تحفظات کی رولنگ دی ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس میں دونوں ریاستوں کی حکومتوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ سماج کے دیگر طبقات کو بھی فائدہ پہونچایا جائے۔ اسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT