Wednesday , December 12 2018

تحفظات کیلئے نہیں فوٹوکشی کیلئے ٹی آر ایس دھرنا کررہی ہے

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہونے والے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی ٹنڈرس میں بے قاعدگیوں کے سارے ثبوت کے ساتھ وہ دہلی پہنچے ہیں۔ سی بی آئی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے علاوہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے وہ ساری تفصیلات پیش کریں گے۔ اے آئی سی سی پلینری سیشن کیلئے دہلی پہنچنے والے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی بدعنوانیاں اور بے قاعدگیاں آسمان کو چھورہی ہیں۔ وہ سارے ثبوت اکٹھا کرتے ہوئے دہلی پہنچے ہیں۔ پارٹی ہائی کمان کو اس سے واقف کرائیں گے۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی یٔسے رجوع ہوکر ثبوت کے ساتھ ساری تفصیلات پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات سے متعلق 1.40 لاکھ کروڑ کے کام صرف 4 کمپنیوں کے حوالے کئے گئے ہیں۔ کمیشن حاصل کرتے ہوئے ٹنڈرس منظور کئے گئے ہیں۔ ان کے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کے سی آر کے خاندان پر ریاست کو لوٹ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور تمام بے قاعدگیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی پلینری سیشن ختم ہونے کے بعد بھی ایک ہفتہ تک وہ دہلی میں رہیں گے۔ کانگریس ہائی کمان کے ذمہ داروں، مرکزی وزیرداخلہ کے علاوہ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ثبوت فراہم کریں گے۔ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی انہیں اور سمپت کمار کو غیرقانونی طریقے سے اسمبلی رکنیت سے محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی لڑائی شروع کرچکے ہیں اور کامیاب بھی ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT