Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / تحفظات کیلئے کانگریس کو 3 نومبر تک مہلت : ہاردک پٹیل

تحفظات کیلئے کانگریس کو 3 نومبر تک مہلت : ہاردک پٹیل

احمد آباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاٹی دار کوٹہ احتجاج کے لیڈر ہاردک پٹیل نے کانگریس پارٹی کو تحفظات کے سلسلہ میں اپنا موقف واضح کرنے 3 نومبر تک مہلت دی ۔ انہوں نے مجوزہ گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی تائید کے لیے مطالبات رکھے ہیں ۔ ہاردک پٹیل نے ٹوئیٹ میں خبردار کیا کہ پاٹی دار طبقہ 3 نومبر کو کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ سورت کی مخالفت کرے گا جس طرح بی جے پی صدر امیت شاہ کے جلسوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 3 نومبر تک کانگریس کو یہ واضح کرنا ہوگا کہ پاٹی دار طبقہ کو وہ تحفظات کس طرح فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس بارے میں اپنا موقف پہلے ہی واضح کرنا ہوگا تاکہ انتخابات میں لائحہ عمل کو قطعیت دی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT