Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / تحفظات کی خاطر ‘ پٹیل برادری کی مذہب تبدیل کرلینے کی دھمکی

تحفظات کی خاطر ‘ پٹیل برادری کی مذہب تبدیل کرلینے کی دھمکی

احمد آباد 25 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تحفظات کے مطالبہ پر حکومت گجرات کے موقف پر برہم سورت میں پٹیل برادری کے تقریبا 500 افراد نے انتباہ دیا ہے کہ وہ روزگار اور تعلیم میں تحفظات حاصل کرنے ہندو ازم کو خیر باد کہہ کر مذہب تبدیل کرلیں گے ۔ مقامی پٹیل قائدین نے اس اعلان کو ریاستی حکومت کے خلاف علامتی احتجاج قرار دیا ہے جس نے پٹیل برادری کو تحفظات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ پٹیل برادری کا کہنا ہے کہ اس کے تقریبا 500 افراد تحفظات حاصل کرنے کے مقصد سے اپنا مذہب بھی تبدیل کرلینے کو تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT