Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظات کے تحریک کی ستائش۔جناب عامر علی خاں سے سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین کی ملاقات

تحفظات کے تحریک کی ستائش۔جناب عامر علی خاں سے سابق زیڈ پی ٹی سی شیخ غیاث الدین کی ملاقات

یلاریڈی ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے محکمہ صحرا گیسٹ ہاؤز پر 29 ڈسمبر کو جناب عامر علی خاں ، جناب شیخ غیاث الدین صدر کمیٹی و سابق ZPTC اور نائب قاضی جناب خواجہ قطب الدین صابر نے ملاقات کرتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کیلئے ان کی بے لوث خدمات کی ستائش کی ۔ اس موقع پر صدر کمیٹی شیخ غیاث الدین نے کہا کہ اگر ادارہ سیاست 12% فیصد تحفظات سے متعلق آواز نہ بلند کرتا تو تلنگانہ کے مسلمان اب تک بھی انتظار ہی کرتے رہتے ، جناب عامر علی خان نے حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے استحصال کو محسوس کرتے ہوئے جو آواز بلند کی ہے ۔ مسلمانوں کے ذہنوں تک رسائی کرتے ہوئے انہیں بیدار کررہی ہے تاکہ ہر مسلمان 12 فیصد تحفظات کیلئے آواز اُٹھائے ۔ یلاریڈی کے مسلمان 12 فیصد تحفظات کیلئے ہر طریقہ سے تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں ۔ جناب خواجہ قطب الدین صابر نائب قاضی نے اپنی ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ گزشتہ 45 سال سے سیاست کے قاری ہیں ماضی میں بھی ادارہ سیاست نے وقت ضرورت قوم و ملت کی رہنمائی کی ہے جو ناقابل فراموش ہیں اور اس مرتبہ 12% فیصد تحفظات کیلئے نیوز ایڈیٹر مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مسلمانوں میں بیداری لارہے ہیں ۔ ملت کے نوجوانوں کے مستقبل کیلئے ادارہ سیاست کی غیرمعمولی فکر ایک مثال ہے ۔ سیاست کی اس مہم نے ہی مستقر کے مسلمانوں میں حصول 12% فیصد تحفظات کے جذبہ کو قوت بخشی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT