Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تحفظات کے مسئلہ پر ورنگل میں کل اجلاس ،جناب عامر علی خان کی شرکت

تحفظات کے مسئلہ پر ورنگل میں کل اجلاس ،جناب عامر علی خان کی شرکت

ورنگل /11 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ( تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا ۔ حصول تحفظات کیلئے ورنگل میں 13 ستمبر 11 بجے دن سٹی فنکشن پیالیس ایل بی نگر ورنگل میں سیاست مسلم امپاورمومنٹ کی جانب سے اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس میں روزنامہ سیاست نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان کے علاوہ مسلم امپاورمومنٹ کے حارث محمد اور دیگر شرکت کریں گے ۔ اس ضمن میں تفصیلی جائزہ لینے کے غرض سے اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ ورنگل کے معززین شہر ، دانشور حضرات ائمہ اکرام ، علماء اکرام اور مسلم قائدین شرکت کرتے ہوئے اس اجلاس کو کامیاب بنائیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے کنوینر پروگرام ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ورنگل کے سیل نمبر 9849012987 ، محمد حبیب الدین 9440872668 ، محمد اقبال علی سکریٹری مسجد انور ملگ روڈ ورنگل 9989583658 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT