Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تحفظ جنگلات کیلئے موثر اقدامات

تحفظ جنگلات کیلئے موثر اقدامات

جگتیال /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر قانونی جنگلات کی لکڑی کاٹنے والوں کے خلاف مہاراشٹرا ریاست کی طرح نئے قانون کو متعارف کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ریاست کو سر سبز شاداب اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہر منڈل کیلئے 4 لاکھ پودے فراہم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رمنا نے حلقہ جگیتال کے سارانگاپور منڈل میں ج

جگتیال /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غیر قانونی جنگلات کی لکڑی کاٹنے والوں کے خلاف مہاراشٹرا ریاست کی طرح نئے قانون کو متعارف کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ریاست کو سر سبز شاداب اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہر منڈل کیلئے 4 لاکھ پودے فراہم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر جنگلات مسٹر جوگو رمنا نے حلقہ جگیتال کے سارانگاپور منڈل میں جنگلات کا معائنہ کرنے کے بعد مخاطب کریت ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ کیا جائے گیا ۔ انہوں نے تلگودیشم اور کانگریس پارٹی پر الزام لگایا کہ متحدہ ریاست میں جنگلات کا تحفظ نہیں کیا گیا ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ ماسٹر پلان کو روبہ عمل میں لاتے ہوئے رنگ روڈس تعمیر کئے جائیں گے اور جنگلات کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ آم کی پیداوار میں ریاست تلنگانہ میں ضلع کریم نگر جنگلات ڈیویژن میں برے پیمانے پر پیداوار ہوتی ہے یہاں پر آم کی مارکٹ کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ جنگلات ے تحفظ اور ترقی کیلئے دو اضلاع کریم نگر اور عادل آباد کے درمیان رائیکل منڈل پر جنکشن بنایا جائے گا ۔ انہوں نے جامع سروے کو ناکام بنانے کیلئے تلگودیشم اور کانگریس کی کوششوں کو ناکام قرار دیا اور سروے صد فیصد کامیاب کیا ۔ جنگلات سے غیر قانونی لکڑی منتقل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ جگتیال انچارج ڈاکٹر سنجے کمار اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT