Wednesday , January 23 2019

تحفظ خواتین اقدامات کو شدید دھکہ منچلے نوجوان کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار نابالغ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) خواتین کے تحفظ اور انھیں خود مختاری فراہم کرنے کے اقدامات کو آج اس وقت شدید دھکہ لگا جب میرپیٹ کے علاقہ میں ایک نابالغ لڑکی نے منچلے نوجوان کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ جبکہ اس ہراسانی کی شکایت لڑکی کی بہن نے پولیس میں کی تھی۔ اس کے باوجود اس منچلے نوجوان کی ہراسانی اس 16 سالہ لڑکی ویرامنی کے ساتھ جاری تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر کل اُس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویرامنی پرشانت نگر لینن نگر علاقہ کے ساکن انجیا کی بیٹی تھی۔ لڑکی باپ کی موت کے بعد گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کیا کرتی تھی اور اپنی بڑی بہن کے ہمراہ رہتی تھی۔ اس علاقہ کے ساکن سریکانت نامی نوجوان ویرامنی کو ہراساں کررہا تھا۔ سریکانت کی مسلسل ہراسانیوں سے تنگ آکر لڑکی کی بہن لکشمی نے پولیس میں شکایت کی تھی جس کا سریکانت پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ہراسانی میں اضافہ سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے۔

 

8.60 فیصد سالانہ کی شرح پر امکنہ قرض فراہم کرنے DHFL کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : خانگی شعبہ کی سرکردہ ہاوزنگ فینانس کمپنی DHFL نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں امکنہ قرض کی فراہمی میں 25 فیصد سرج کی توقع کررہی ہے اور سالانہ 8.60 فیصد پر قرض کی پیشکش کررہی ہے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے مسٹر ہرشل مہتا ، سی ای او ، ڈی ایچ ایف ایل نے کہا کہ کمپنی 2022 تک سب کے لیے مکانات اور اسمارٹ سٹی پراجکٹ پر عمل درآمد کے ساتھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے امکنہ قرضہ جات میں 30 فیصد سے زائد سرج کی توقع کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT