Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / تحفظ ماحولیات کیلئے پاریکر کی سیکل سواری

تحفظ ماحولیات کیلئے پاریکر کی سیکل سواری

پاناجی ۔10ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر نے آج یہاں سے قریب ایک چمن میں ماحولیات کے تحفظ کا پیغام پہنچانے کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں سیکل سواری کی ۔ سرکاری وزیر مال اور مقامی رکن اسمبلی روہن کھونٹے بھی ان کے ساتھ سڑک پر سیکل سواری کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کیلئے آئے ۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ سرسبز گوا اُس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کہ آپ کوئلہ کی مخالفت نہ کریں ۔ آپ کو اس کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر سیکل سواری کرنا پسند کرتے ہیں لیکن صیانتی وجوہات کی بناء پر مجبور ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT