Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف آج سی پی آئی کا احتجاج

تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف آج سی پی آئی کا احتجاج

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ پارٹی نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ دہلی میں ایک ریالی نکالی جائے گی اور اس طرح کے مظاہرے ملک بھر میں کئے جائیں گے۔ جبکہ دہلی کی ریالی سے جنرل سکری

نئی دہلی۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ) نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے تحویل اراضی آرڈیننس کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔ پارٹی نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ پارلیمنٹ اسٹریٹ دہلی میں ایک ریالی نکالی جائے گی اور اس طرح کے مظاہرے ملک بھر میں کئے جائیں گے۔ جبکہ دہلی کی ریالی سے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی سکریٹریز اتل کمار انجان اور امرجیت کور اور دیگر ارکان نیشنل کونسل مخاطب کریں گے۔اس ریالی میں پڑوسی ریاستوں اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان کے پارٹی کارکن کسانوں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ سی پی آئی قانون تحویل اراضی کے ان دفعات کو حذف کرنے کے خلاف ہے جس کے تحت حکومت کسانوں کی مرضی کے خلاف اراضیات حاصل کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT