تحویل اراضی بل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

گلبرگہ22اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) :مرکزی حکومت کے تحویل اراضی بل کے خلاف کسانوں اوردلتوںکی مختلف تنظیموںکی جانب سے اسمبلی چلو احتجاج 28 اپریل کوکیا جائے گا ۔ احتجاجی کسان نرگند ضلع گدگتا بنگلورو پدیاترا کریںگے۔ اتوار کوگلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحویل اراضی ایکٹ 2013 میں ترمیم کے معاملہ میں مرکزی این ڈی اے

گلبرگہ22اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) :مرکزی حکومت کے تحویل اراضی بل کے خلاف کسانوں اوردلتوںکی مختلف تنظیموںکی جانب سے اسمبلی چلو احتجاج 28 اپریل کوکیا جائے گا ۔ احتجاجی کسان نرگند ضلع گدگتا بنگلورو پدیاترا کریںگے۔ اتوار کوگلبرگہ میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحویل اراضی ایکٹ 2013 میں ترمیم کے معاملہ میں مرکزی این ڈی اے بی جے پی حکومت ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی موافقت میں مخالف کسان زرعی پالیسی پر عمل کررہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تحویل اراضی بل 2013 میں ترمیم کے ذریعہ مرکزکی بی جے پی این ڈی اے حکومت کسانوںکاحق زمین چھین کرملٹی نیشنل کمپنیوں کو دینا چاپتی ہے تاکہ یہ کمپنیاں ان کی خیز زمین پر اپنی کمپنیاں قائم کرسکیں ۔کسانوں اور دلتوںکے نمائیندوں نے اس موقع پر کہا کہ ساری ریاست کے کسان پد یاترا کے ذریعہ 28 اپریل کو اپنے اپنے اضلاع سے بنگلورو پہنچیںگے اور پھر اسی دن ریاستی اسمبلی کی دفتر کی طرف مارچ کریںگے۔

TOPPOPULARRECENT