تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے طلبہ پر زور

ورنگل /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کا طلبہ ہی ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں ۔ طلبہ کی سائنسی اور عصری ٹکنالوجی کے میدان میں تخلیق صلاحتوں اور مسابقت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ طلبہ سخت محنت سے اپنا مستقبل تابناک بناتے ہوئے والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ ان خیاڈت کا اظہار بارو وجئے کمال چیرمین بارو چیرٹیبل ٹرسٹ نے آئیڈی

ورنگل /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کا طلبہ ہی ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں ۔ طلبہ کی سائنسی اور عصری ٹکنالوجی کے میدان میں تخلیق صلاحتوں اور مسابقت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ طلبہ سخت محنت سے اپنا مستقبل تابناک بناتے ہوئے والدین اور ملک کا نام روشن کریں ۔ ان خیاڈت کا اظہار بارو وجئے کمال چیرمین بارو چیرٹیبل ٹرسٹ نے آئیڈیل ہائی اسکول باسط نگر صوبیداری فیس پیرنٹ میٹ کے موقع پر طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ماہر تعلیم ڈاکٹر صالحہ سلطانہ کاکتیہ یونیورسٹی اور ڈی راما دیوی کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ بہترین خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی ۔ بارو وجئے کمار چیرمین بارو چیرٹیبل ٹرسٹ و موظف پرنسپل سی کے ایم کالج نے کہا کہ آئیڈیل ہائی اسکول کے طلبہ کی ہمت افزائی کیلئے ہر سال ٹرسٹ کی جان بسے 50 ہزار روپئے اسکالرشپس دئے جاتے ہیں ۔ اس موقع پر سکریٹری کرسپانڈنٹ سید اقبال محی الدین قادری نے کہاکہ آئندہ سال سے آئیڈیل اسکول کی جانب سے آئیڈیل والدین ایوارڈ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ و طالبات میں ان کے بہترین تعلیمی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے انہیں ایوارڈ اور اسکالرشپس دئے جاتے ہیں ۔ لیکن آئندہ سال سے جو والدین اپنے بچوں کی نشوع ونما اور اچھے اخلاق سکھاتے ہیں ایسے والدین کو آئیڈیل پیرینٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ اس موقع پر جانکی پرنسپل پدماوتی مہیڈ کالج , ٹی جتیندر راو ایڈوکیٹ , وائس پرنسپل محترمہ شہناز سلطانہ , پرنسپال سید سرفراز احمد کے علاوہ اولیائے طلبہ اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بارو چیرٹیبل ٹرسٹ موظف ہے؛ ماسٹر ہارو رام کرشنا کی یاد میں قائم کیا گیا اس ٹرسٹ کی جان بسے ہر سال طلبہ میں اسکالرشپس کی تقسیم عمل میں لائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT