Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تخم کی قلت دور کرنے کے اقدامات

تخم کی قلت دور کرنے کے اقدامات

نظا م آباد :10؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں تخم کی پیداوار کے مراکز قائم کرتے ہوئے ریاست میں تخم کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی کمشنر محکمہ زراعت پریا درشنی نے ضلع کلکٹر رونالڈ روس کو ہدایت دی۔ یہ ضلع کلکٹر رونالڈ روس کے ہمراہ ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے مالتمدہ، بیر کور منڈل کے بوپاس پلی مواضعات میں واقع تخم کے پیداوار کے مرا

نظا م آباد :10؍جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں تخم کی پیداوار کے مراکز قائم کرتے ہوئے ریاست میں تخم کی قلت کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی کمشنر محکمہ زراعت پریا درشنی نے ضلع کلکٹر رونالڈ روس کو ہدایت دی۔ یہ ضلع کلکٹر رونالڈ روس کے ہمراہ ناگی ریڈی پیٹ منڈل کے مالتمدہ، بیر کور منڈل کے بوپاس پلی مواضعات میں واقع تخم کے پیداوار کے مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹررونالڈ روس نے بتایا کہ ضلع میں 3.75 لاکھ ایکر اور سویا کی کاشت کی جارہی ہے اور سویا کے کاشت کے بعد تخم دیگر ریاستوں سے خریدی کیلئے ضرورت نہ رہے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کم وقت میں ضلع کیلئے تخم کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع میں واقع تخم کی پیداوار کے مراکز میں چیک ڈیام کے قیام کیلئے رپورٹ تیار کرنے کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ مالتمدہ میں واقع نرسری کا جائزہ لیا۔ ضلع میں اس سال 3.35 کروڑ پودوں کی شجرکاری کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی یلاریڈی رویندرریڈی نے بتایا کہ تخم کی پیداوار کے مراکز میں کسانوں کو تربیت دینے کی خواہش کرتے ہوئے اس سلسلہ میں اقدامات کرنے اور کسانوں میں شعور بیدا رکرنے کیلئے خواہش کی اور ضلع کیلئے منظور کردہ زرعی پولٹیکل کالج مالتمدہ میں قائم کرنے کیلئے اپیل کی ۔ اس موقع پر نظام آباد، میدک ضلع کے عہدیدار کے علاوہ ایس سی پنچایت راج ستیہ مورتی، ایس سی ٹرانسکو پربھاکر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT