Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ترال میں جنگجو کے افراد خانہ کی مبینہ پٹائی کیخلاف ہڑتال

ترال میں جنگجو کے افراد خانہ کی مبینہ پٹائی کیخلاف ہڑتال

سری نگر 23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں فوجی اہلکاروں کی جانب سے حزب المجاہدین (ایچ ایم) کے ایک جنگجو کے افراد خانہ اور اس کے پڑوسیوں کی مبینہ پٹائی کے خلاف پیر کے روز ہڑتال کی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ترال کے آری پل میں گذشتہ رات فوج کی 42 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے فوجیوں نے حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کے گھر میں داخل ہوکر اس کے افراد خانہ کو مبینہ طور پر زدوکوب کا نشانہ بنایا۔ ان اطلاعات کے مطابق فوجیوں کی جانب سے ایچ ایم جنگجو کے معمر والد کے علاوہ بعض مقامی شہریوں (جنگجو کے پڑوسیوں) کو بھی زدوکوب کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ترال میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مشتبہ جنگجوؤں کی جانب سے اصل دھارے کی سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوں کے گھروں پر متعدد حملے کئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں کے ہاتھوں ایچ ایم جنگجو کے افراد خانہ اور اس کے پڑوسیوں کی مبینہ پٹائی کی خبر پھیلنے کے بعد ترال، آری پل اور ا س سے ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز ہڑتال کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT