Wednesday , May 23 2018
Home / ہندوستان / ترجمان مسلم پرسنل لا بورڈ کے خلاف شیعہ وقف بورڈ کی شکایت

ترجمان مسلم پرسنل لا بورڈ کے خلاف شیعہ وقف بورڈ کی شکایت

لکھنؤ ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین یوپی شیعہ وقف بورڈ وسیم رضوی نے آج دعویٰ کیا کہ انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف ان کے مبینہ اشتعال انگیز ریمارکس پر یہاں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ تاہم پولیس نے ایسی کوئی شکایت وصول ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنی شکایت میں بورڈ پر دہشت گردانہ نظریہ کی تائید کی بات کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT