Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی کرشنا موہن عہدہ سے مستعفی

ترجمان پردیش کانگریس کمیٹی کرشنا موہن عہدہ سے مستعفی

نئی عاملہ میں نظرانداز کرنے کا الزام، اتم کمار ریڈی کو مکتوب
حیدرآباد ۔/17  اپریل (سیاست نیوز) سینئر کانگریس قائد و پارٹی ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر کرشنا موہن راؤ نے آج پارٹی ترجمان عہدے سے بطور احتجاج استعفی دیدیا ۔ انہوں نے اپنے مکتوب استعفی کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اوتم کمار ریڈی کو روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی گزشتہ دن تشکیل عمل میں لائی گئی تھی نئی عاملہ میں سینئر قائدین کو نظر انداز کئے جانے پر وہ بطور احتجاج پارٹی ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں ۔ مسٹر کرشنا موہن راؤ جو سابق رکن آندھراپردیش بیاک ورڈ کلاسس کمیشن بھی رہ چکے ہیں کہا کہ نئی تشکیل دی گئی عاملہ میں حقیقی کانگریس قائدین کے ساتھ مکمل ناانصافی کی گئی ۔ جس کی وجہ سے کئی قائدین کانگریس میں شدید برہمی و ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی عاملہ کی تشکیل میں حقیقی کانگریس قائدین کو نظرانداز کرنے اور بعض سینئر کانگریس قائدین کے ساتھ کی گئی ناانصافی کے سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان کو واقف کروائیں گے اور پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے میں سرگرم رول ادا کرنے والے قائدین کانگریس کے ساتھ مکمل اتفاق کرنے کی پرزور خواہش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT