Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی اسکیمات صرف اعلان تک محدود

ترقیاتی اسکیمات صرف اعلان تک محدود

عمل ندارد، ورنگل میں مسلم شادی خانوں کیلئے فنڈز کی عدم منظوری

عمل ندارد، ورنگل میں مسلم شادی خانوں کیلئے فنڈز کی عدم منظوری
قاضی پیٹ۔/24جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ تاہم ان اسکیمات کی عمل آوری میں تاخیر پر مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ حال ہی میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چار روزہ دورہ ورنگل کے بعد اخباری نمائندوں کو اس بات کا تیقن دیا کہ ورنگل و ہنمکنڈہ کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مسلم شادی خانے کیلئے چھ کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم بارہ دن کا عرصہ ہوچکا ہے نہ ہی کوئی بجٹ جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی فنڈ کی اجرائی کی گئی۔ کے چندر شیکھر راؤ نے اعلان کیا کہ ہنمکنڈہ اور ورنگل میں مسلم شادی خانوں کے لئے چھ کروڑ روپیوں کی منظوری کا وعدہ کیا گیا تاہم اب تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں کی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ مسلم شادی خانہ کیلئے جاری کی گئی رقم کی منظوری کیلئے مزید وقت کا انتظار درکار ہے۔ ورنگل شہر کے وزراء یا ارکان پارلیمنٹ بالخصوص مقامی ارکان اسمبلی کی جانب سے کوئی جدوجہد یا کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ورنگل شہر کے عوام بالخصوص مسلم قائدین نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ ورنگل میں بھی ایک ہاسٹل اور مزید حج ہاوز تعمیر کیا جائے اور مسلم شادی خانہ کے لئے منظور کئے گئے چھ کروڑ روپے جاری کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT