Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن ، ایم پیز کی شکایت

ترقیاتی اسکیمات میں کرپشن ، ایم پیز کی شکایت

نئی دہلی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پارٹی خطوط سے قطع نظر لوک سبھا ارکان نے آج بارڈر ایریازڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اسکیمات پر عمل آوری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی شکایت کی ۔ جب کئی ارکان نے اُس کمیٹی کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی جس نے بی اے ڈی پی فنڈس تقسیم کئے ، تو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کو متعلقہ ایم پیز اور

نئی دہلی۔ 12 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )پارٹی خطوط سے قطع نظر لوک سبھا ارکان نے آج بارڈر ایریازڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اسکیمات پر عمل آوری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی شکایت کی ۔ جب کئی ارکان نے اُس کمیٹی کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی جس نے بی اے ڈی پی فنڈس تقسیم کئے ، تو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کو متعلقہ ایم پیز اور ایم ایل اے سے مشاورت کیلئے کہا گیا ہے ۔ راجناتھ نے واضح کیا کہ اس پروگرام سے متعلق بعض فنڈس مسلح افواج کی سفارش پر خرچ کئے جاتے ہیں کیونکہ انھیں حساس علاقوں میں متعین کیا جاتا ہے جہاں خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے ۔ اپنے تحریری جواب میں مملکتی وزیر داخلہ کرن ری جیجو نے کہا کہ بی اے ڈی پی کے 2009 ء کے رہنمایانہ خطوط بتاتے ہیں کہ ریاستی حکومتیں ادارہ جاتی نظام فروغ دیں گی تاکہ اس پروگرام کے تحت پراجکٹوں پر نظر رکھی جاسکے اور پھر وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ مناسب سوشل آڈٹ سسٹم بھی موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT