Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ترقیاتی اسکیمات کو ثمر آور بنانے عہدیداروں میں تال میل کا مشورہ

ترقیاتی اسکیمات کو ثمر آور بنانے عہدیداروں میں تال میل کا مشورہ

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے مختلف محکمہ جات کے تحت انجام دیئے جانے والے ترقیاتی و فلاحی اسکیمات کو ثمر آور بنانے کیلئے تال میل اور رابطہ بناتے ہوئے کام کرنے کا اعلی عہدیداروں کو مشورہ دیا۔ آج سکریٹریٹ میں زراعت، فینانس، مال، پلاننگ، جی اے ڈی، داخلہ، قانون، صنعت، آئی ٹی، جنگلات، سیول سپلائیز، آبپاشی کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف اُمور کا جائزہ لیا ۔ زرعی پیداوار، مچھلیوں کی افزائش، تخم، مویشیوں کی افزائش، انڈا، گوشت کی پیداوار، دودھ کی پیداوار، مارکیٹنگ، پلانٹس کی گنجائش وغیرہ کا جائزہ لیا۔ مارکیٹنگ شعبہ کو مستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ جنگلات کا جائزہ لیتے ہوئے ہوا، پانی، کوالٹی انڈیکٹس، گراؤنڈ واٹر کوالٹی پر غور و خوض کیا گیا۔ جنگلات کے فروغ ، اکسائیز، جی ایس ی، رجسٹریشن، مائیننگ، ٹیکس، آمدنی کی تفصیلات حاصل کی۔ مختلف فلاحی اسکیمات کیلئے حکومت کی منظوریوں اور احکامات کو انگریزی کے ساتھ تلگو میں جاری کرنے کی ہدایت دی۔ روڈ سیفٹی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ ٹیکسٹائیل پارک، فارما سٹی، نمز، انڈسٹریل کلسٹر، آئی او ڈی بی، ٹی ایس آئی پاس، فوڈ پراسیسنگ، جنوم ویالی، لیدر پارک، ایم ایس ایم ای، فائبر نیٹ ورک، ای پروکروٹمنٹ کے بشمول دوسرے اُمور کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ آئی ٹی کے ذریعہ عوام کو سہولت فراہم کرنے والی خدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT