Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں میں جگتیال نمبرون ضلع

ترقیاتی کاموں میں جگتیال نمبرون ضلع

جگتیال۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے آج صبح IMA بلڈنگ جگتیال میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں تفصیلات کو الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جگتیال ضلع تلنگانہ ریاست میں مختلف ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے اور نمبرون ضلع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جگتیال میں 60,605 بیت الخلاؤں کی منظوری عمل میں آئی تھی جس میں 90 یوم کے اندر یعنی آج تک 57,000 تعمیر کرتے ہوئے ضلع جگتیال ریاست بھر میں پہلے مقام پر ہے۔ یہی نہیں 36 گھنٹوں میں 820 بیت الخلاؤں کی تعمیر کرتے ہوئے نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 31 مارچ تک صد فیصد انفرادی بیت الخلاؤں تعمیر کو مکمل کرتے ہوئے جگتیال ضلع کو کھلے عام رفع حاجت سے پاک ضلع قرار دیا جائے گا۔ اسی طرح جگتیال ضلع میں بینکرس مزدوروں کو غریبی سے باہر نکالنے کیلئے چینیتہ لکشمی اسکیم کو روبہ عمل میں لایا گیا ہے، جس کے تحت جگتیال ضلع میں 4,000 ممبر شپ کرواتے ہوئے ریاست بھر میں سرفہرست ہے۔ مشن بھاگیرتا پراجیکٹ کے تحت جگتیال ضلع کو 1,430 کروڑ روپئے کی منظوری کے تحت 482 مواضعات میں 9.86 لاکھ آبادی کو گھر گھر صاف ستھرا پانی نل کنکشن کی فراہمی سے پینے کا پانی سربراہ کرنے کیلئے مختلف قسم کے کاموں کو اس ماہ کے آخر تک پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ نل کنکشن کی فراہمی سے پینے کا پانی سربراہ کرنے کیلئے مختلف قسم کے کاموں کو اس ماہ کے آخر تک پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ جگتیال ضلع اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم اسکولس میں داخلوں میں ریاست میں دوسرے مقام پر ہے۔ اس سال ضلع میں تین مدارس کی منظوری عمل میں آئی ، جس کیلئے 3,033 طلباء نے داخلے کیلئے آن لائن درخواستوں کو رجسٹر کیا ہے۔ ضلع میں صرف مدارس میں یہاں پر دیگر اضلاع کے بہ نسبت داخلوں کیلئے سب سے زیادہ تعداد میں درخواستیں آن لائن رجسٹر کی گئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں محکمہ طب ایریا ہاسپٹل میں بہترین خدمات انجام دیئے جارہے ہیں اور ہاسپٹل میں زچگیوں کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے ہاسپٹل میں زچگی کروانے پر 12,000 روپئے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جگتیال ضلع کو زراعت میں بھی خصوصی اہمیت اور ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جوائنٹ کلکٹر اے ناگیندرا، آر ڈی او رویندرا اور تحصیلدار مدھو سدھن موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT