Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری سے عوام بدظن

ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری سے عوام بدظن

کریم نگر میں عہدیداروں کے خلاف ارکان اسمبلی کی ایٹالہ راجندر سے شکایت

کریم نگر۔/11جولائی،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کا کافی اہمیت کا پروگرام مشن بھگیرتاڈبل، بیڈ روم تعمیر قدیم ضلع کریم نگر میں انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے، ہر دفعہ کاموں کی تکمیل کیلئے مقررہ میعاد میں اضافہ کیا جارہا ہے ہر مرتبہ جائزہ اجلاس میں کاموں کی تکمیل سے متعلق مدت میں توسیع کی بات کی جارہی ہے لیکن نہیں ہورہے ہیں۔ اب عوام کو ان کاموں پر سے اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ اس بات کی شکایت ضلع کے ارکان اسمبلی نے وزیر ایٹالہ راجندر کے سامنے کی اب جبکہ پہلے ہی انتخابات ہونے کا اندیشہ ہے ایسے میں اگر کام پورے نہ ہوئے تو عوام کے سامنے ہم کس طرح جاسکتے ہیں۔ کم از کم اب بھی عہدیداروں کو سختی سے احکامات دیں کہ فوری کام پورے کریں۔ قطعی آخری تاریخ مقرر کردیں اور ان عہدیداروں سے تیقن حاصل کرلیا جائے تاکہ صاف پینے کا پانی فراہم نہ کرنے پر ووٹ نہیں مانگنے آئیں گے کہا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مشن بھگیرتا کے کام پورے نہ ہونے پر ووٹ نہیں مانگنے کا اعلان کیا تھا ، اس کے ذمہ دار کون ہوں گے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ مشن بھگیرتا، ڈبل بیڈ روم، ہریتا ہارم جیسی اسکیمات کے تحت تاحال کئی اجلاس منعقد کئے گئے ہیں۔ ان اجلاسوں سے وقت برباد کاغذات خراب ہونے کے علاوہ کچھ نہیں نکلا ہے۔ بروز منگل کلکٹریٹ آڈیٹوریم کریم نگر میں دیہی مقامات پر روبہ عمل مختلف ترقیاتی کاموں کا ضلع کلکٹر، پارلیمنٹ ارکان اور ارکان اسمبلی، ایم ایل سیز، ضلع عہدیداروں، زیڈ پی ٹیز، ایم پی ٹیز کے ساتھ وزیر ایٹالہ راجندر نے جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں قائدین نے عہدیداروں کی کارکردگی پر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے کہا کہ مشن بھگیرتا کے کاموں کا منڈل مواضعات واری کام کی تفصیلات کا بک لیٹ شائع کرکے ایم پی ٹیز، زیڈ پی ٹیز، ایم ایل اے، ایم ایل سیز، کلکٹر کے حوالے کرنے کا انجینئرس کو حکم دیا گیا ہے۔ بارش کے موسم میں پھیلنے والے وبائی امراض کے انسداد کیلئے تمام پی ایچ سیز کو حکم دیا گیا اور ضروری ادویات کا ذخیرہ رکھنے کی سختی سے ہدایت۔ ضلع میں مختلف مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کیا جائے گا۔ اسکولس میں بچوں کو دوپہر کے کھانے میں مقررہ غذائیں ضرور دی جائیں۔ اسکولس میں زائد کلاس رومس تعمیر کیلئے رپورٹ بھیجنے کو کہا۔542 بیت الخلاء 1048 کی مرمت کیلئے تخمینہ رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ برقی تاروں کی منتقلی کیلئے 30کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ وزیر نے واقف کروایا کہ کریم نگر میں 20 کروڑ خرچ کرکے ہائی ٹنشن تاروں کو منتقل کیا جاچکا ہے اب دیہاتوں میں راستوں کے درمیان برقی پول کو بھی بازو منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT