Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کا عنقریب افتتاح

ترقیاتی کاموں کا عنقریب افتتاح

یلاریڈی ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی کو ہفتہ کے دن ریاستی مارکیٹنگ وزیر وآبپاشی مسٹر ہریش راؤ کا دورہ مقرر ہے ۔ یلاریڈی منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر نے مزید بتایا کہ منڈل میں وزیر موصوف کے ہاتھوں 13کروڑ 23لاکھ روپئے سے کئے جارہے ترقیاتی کاموں کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا جس میں ایک کرور 50لاکھ روپئے نبارڈ فنڈ سے 2500میٹرک ٹن ذخیرہ اناج کرنے والاگودام جو تعمیر ہوچکا ہے افتتاح کیا جائے گا ۔ مستقر پر 6کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی سی سی شاہراہ اور سرکاری دواخانہ میں چار کروڑ 50لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا دواخانہ عمارت کی سنگ بنیاد اور حیوانات دواخانہ عمارت ‘ پینے کے پانی کی پائپ لائن کے کاموں کا افتتاح کریں گے ۔ اسطرح ریاستی وزیر مارکیٹنگ و بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ آج اپنے دورہ میں یلاریڈی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT