Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کی ہدایت

متحدہ ضلع میدک کے ٹاؤنس کے کاموں کا جائزہ ، ریاستی وزیر کے ٹی آر کا خطاب

 

سنگاریڈی 14 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم ونسق کے ٹی راما رائو ‘ وزیر آبپا شی ٹی ہریش رائو ‘ ڈپٹی اسپیکر پد ما دیویندر ریڈی نے متحدہ ضلع میدک ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل و بلدی صدور نشین کے علاوہ نوین متل کے ہمراہ سکریٹریٹ حیدرآباد میں متحدہ ضلع میدک ٹائونس یعنی بلدی حدود میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو نے کہا کہ ریاستی حکومت متحدہ ضلع میدک کے تمام بلدیات کی ترقی کیلئے کو شا ں ہیں اور فی کس 10 کروڑ روپئے ترقیاتی کاموں کیلئے اعلان کیا ۔ جس سے ٹاونس کو ایک ماڈل ٹائونس کی طرز پر ترقی دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عنقریب بلدیہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھی تقررات عمل میں لائے جائینگے ۔ ریاست کے 30 بلدیات میں اربن ڈیولپمنٹ اتھا ریٹی کا قیام عمل میں لا تے ہوئے ٹائونس میں ماسٹر پلان کو تیار کر تے ہوئے فوری ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دیئے جائینگے ۔ سدی پیٹ ٹائون میں مزید 13 گرام پنچایتوں کو ضم کر تے ہوئے بلدی حدود میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے ارکان اسمبلی و چیرمین کمیشنرس کو ہدایت دی کہ آئندہ سال منعقد ہو نے والے انتخابات کے پیش نظر ٹائونس کو جنگی خطوط پر ترقی دیں۔ انہوں نے عہدیداروں پر زور دیاکہ سدی پیٹ بلدیہ کی طرز پر دیگر بلدیات کو بھی ترقی دینے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ 15 ہزار سے زائد آبادی والے گرام پنچا یتوں کو نگر پنچا یت میں تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ ضلع میدک کے نرسا پور ‘ رامائم پیٹ اور ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ میجر گرام پنچا یتوں کو بلدیات کی حیثیت سے ترقی دینے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ریاستی حکومت شہری علاقوں کی ترقی کیلئے کو شاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT