Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کیلئے صد فیصد محاصل کی وصولی ناگزیر

ترقیاتی کاموں کیلئے صد فیصد محاصل کی وصولی ناگزیر

بودھن ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دفتر بلدیہ بودھن میں گزشتہ روز سہ پہر کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راؤ کی زیرنگرانی عہدیداروں کا اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں شریک چیرمین بلدیہ مسٹر ایلیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ شہری علاقوں میں بے شمار فلاحی و ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کے منصوبے رکھ

بودھن ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دفتر بلدیہ بودھن میں گزشتہ روز سہ پہر کمشنر بلدیہ مسٹر پرساد راؤ کی زیرنگرانی عہدیداروں کا اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں شریک چیرمین بلدیہ مسٹر ایلیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ شہری علاقوں میں بے شمار فلاحی و ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کے منصوبے رکھتے ہیں ۔ مسٹر ایلیا نے کہا کہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ کرنے جائیداد محاصل کی صد فیصد وصولی ناگزیر ہے ۔ کمشنر بلدیہ نے کہاکہ تاحال صرف 58 فیصد ٹیکس وصول کیا گیا ۔ انہوں نے بل کلکٹرس کو محاصل کی وصولی میں مزید سرعت لانے روزانہ صبح 8بجے سے ہی اپنے علاقوں کا دورہ کرے اور اتوار چھٹی کے روز بھی خدمت انجام دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کمشنر بلدیہ نے 31 مارچ سے قبل ہی صد فیصد محاصل وصول کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کمشنر بلدیہ نے نظام شو فیاکٹری سے وصول طلب ٹیکس کی تفصیلات طلب کی اور ایک خانگی کامپلکس پر ہائیکورٹ میں داخل کردہ مقدمہ کے تعلق سے عہدیداروں کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کورٹ نے بلدیہ بودھن کے حق میں فیصلہ سنایا مذکورہ کامپلکس کو مہر بند کردیا جائیگا ۔ اس اجلاس میں بیڑی ورکرس کو وظائف کی اجرائی کے تعلق سے کئے جانے والے سروے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا۔ جملہ ایک ہزار چالیس بیڑی ورکرس نے وظائف کی اجرائی کیلئے درخواست داخل کی جن میں سے 150 افراد کی شناخت ہونا باقی ہے ۔ چیرمین ایلیا نے کہا کہ ان 150 باقی بچے بیڑی ورکس کی شناخت کیلئے بڑے کارخانوں کا تعاون حاصل کریں کارخانوں کے انتظامیہ سے رجوع ہو کر باقی بچے ورکرس کے تعلق سے تفصیلات طلب کرنے کی چیرمین نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈروس اور رکن اسمبلی بودھن مسٹر شکیل عامر شرکت کرنے والے تھے لیکن اجلاس کے آغاز سے عین چند لمحے قبل مذکورہ معزز عہدیداروں نے اپنا دورہ بلدیہ بودھن ملتوی کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT