Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ

ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ

نارائن پیٹ /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ شریمتی انسویا چندرکانت کی قیادت میں نائب صدرنشین مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ ، مسٹر گندے چندرکانت اور مسٹر پربھاکر وردھن ایڈوکیٹ پر مشتمل ایک وفد نے ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ مرکزی وزیر ایمپلائیمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ کو حیدرآباد جاکر تہنیت پیش کی

نارائن پیٹ /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ نارائن پیٹ شریمتی انسویا چندرکانت کی قیادت میں نائب صدرنشین مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ ، مسٹر گندے چندرکانت اور مسٹر پربھاکر وردھن ایڈوکیٹ پر مشتمل ایک وفد نے ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ مرکزی وزیر ایمپلائیمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ کو حیدرآباد جاکر تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے نارائن پیٹ کے وفد سے اظہار تشکر کیا اور نارائن پیٹ کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا ۔ وفد نے مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر وینکیا نائیڈو سے بھی اس موقع پر ملاقات کریت ہوئے بلدیہ نارائن پیٹ کے منصوبہ ترقیات کیلئے جس میں نارائن پیٹ ٹاون کو خوبصورت بنانے کیلئے ڈرین سڑکیں ، پارک ، اسٹریٹ لائیٹس و دیگر کام شامل ہیں ۔ تخمینہ بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر وفد کو تیقن دیا کہ وہ جلد از جلد علاقہ تلنگانہ کے تمام بلدیات کی ترقی کیلئے بجٹ منظور کریں گے ۔ انہوں نے نارائن پیٹ کے شہریوں اور قائدین سے اپنے دیرینہ تعلقات کا تذکرہ بھی کیا ۔

TOPPOPULARRECENT