Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں میدک سے سوتیلا سلوک

ترقیاتی کاموں کی انجام دہی میں میدک سے سوتیلا سلوک

سابق صدر نشین بلدیہ بٹی جگپتی اور حفیظ الدین کی پریس کانفرنس
میدک۔/28نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی حکمرانی میں میدک ٹاؤن و ضلع کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں دو نظری طریقہ کار اپنایا جارہا ہے۔ جدید ضلع تشکیل پاکر ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا۔ لیکن انٹیگریٹیڈ کلکٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کیلئے تاحال اراضی کی بھی نشاندہی نہیں کی گئی۔ جبکہ دیگر جدید تشکیل کردہ اضلاع میں کلکٹریٹ کامپلکس کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔ مقامی ایم ایل اے و ریاستی ڈپٹی اسپیکر ایم پدما دیویندر ریڈی ایک ناکام رکن اسمبلی ثابت ہوچکی ہیں۔ ترقیاتی کاموں کی انجام دہیے میں میدک کے ساتھ سوتیلا سلوک اور ایم ایل اے کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ مسٹر بٹی جگپتی سابق صدرنشین بلدیہ و کانگریس قائد مسٹر محمد حفیظ الدین نے میدک کے گلشن کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان قائدین نے کہا کہ میدک ٹاؤن کی اہم شاہراہ کے سڑک توسیع کام دو سالوں سے جاری ہے۔ یہ کام بالکل سست روی کا شکار ہیں۔ دو برسوں سے ابھی تک صرف سائیڈ ڈرین کے کام چل رہے ہیں جو بالکل غیر معیاری ہیں۔ علاوہ ازیں سڑک وائیڈنگ کے کاموں میں امتیازی سلوک بھی اپنایا جارہا ہے۔ دونوں سائیڈ 50 فیٹ کشادگی کے بجائے ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والوں کی عمارتوں کے پاس 40 تا 45 فیٹ ہی سڑک توسیع کی جارہی ہے۔ ان قائدین نے کہا کہ ٹی آر ایس کے اقتدار کے بعد سدی پیٹ اور گجویل ہی چمکایا جارہا ہے اور میدک کو سلایا جارہا ہے۔یہ کام جے ایم سی کنسٹرکشن کے تحت کیا جارہا ہے۔ ان کاموں کی دیکھ بھال کے لئے کنٹراکٹر کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار سائیٹ پر موجود نہیں رہتا۔ پورے کام لیبرس کے سپرد ہی کردیئے گئے ہیں۔ میدک ٹاؤن میں محکمہ عمارات و شوارع کا ضلع مہتمم دفتر واقع ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کی معیاری انداز میں انجام دہی کے لئے کم از کم ایک ورک انسپکٹر کو یہاں متعین رہنا چاہیئے۔ اس موقع پر مسرز میر برکت لی احسان، کشن گوڑ، گھنٹہ راجو، اشوک ریڈی، مرزا احمد علی بیگ، بلدی کونسلر مسٹر ایم روی، محمد وسیم، چندرا موہن گوڑ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT