Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں عہدیداروں کا جانبدارانہ رویہ

ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں عہدیداروں کا جانبدارانہ رویہ

میونسپل کاغذنگر کے اجلاس میں کونسلرس کا اظہار برہمی ، انصاف کا مطالبہ
کاغذنگر /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل کونسل کا ماہانہ اجلاس بصدارت ودیاوتی میونسپل چیرپرسن میونسپل کونسل ہال میں منعقد کیا گیا ۔ شریمتی وجئے لکشمی میونسپل کونسلر نے الزام لگایا کہ محکمہ بلدیہ کے عہدیدار ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سوتیلا سلوک کر رہے ہیں ۔ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر تعمیری کاموں کو پایہ تکمیل تک پہونچایا جارہا ہے ۔ محترمہ شاہین سلطانہ میونسپل کونسلر نے الزام لگایا کہ میونسپل چیرپرسن کے میونسپل وارڈ کے ہی ترقیاتی کاموں کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ شریمتی یمنا میونسپل کونسلر نے کہا کہ ان کے متعلقہ وارڈ میں تین ماہ کے طویل عرصے سے اندھیرا ہے حالانکہ پچھلے دو ماہ سے میونسپل کونسل میں اعلی عہدیداروں کے علم میں یہ بات لاچکی ہیں لیکن ان کی طرف توجہ دینے والا کوئی نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ایریا کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ شریمتی جیوتی میونسپل کونسلر نے کہا کہ راجیو گاندھی چوک کی ترقی کیلئے پندرہ لاکھ روپئے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سارے وارڈ کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے ۔ شریمتی ڈی روپا میونسپل کونسلر نے کہا کہ بیت الخلاء کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ مسٹر گریش اور جناب  جانی میاں میونسپل کونسلرس نے شکایت کی کہ مسلخ کی عدم تعمیر کی وجہ جانور گھروں میں ہی ذبح کئے جارہے ہیں ۔ جس کی وجہ غلاظت محلے میں پھیل رہی ہے نیز چکن سنٹر کا رخ اندرا مارکٹ میں رہائشی مکانوں کے روبرو ہونے کی وجہ سارے محلے میں تعفن محسوس کیا جارہا ہے ۔ مسٹر وجئے یادو میونسپل کونسلر نے مطالبہ کیا کہ سرسلک پارک میں ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے ۔ مسٹر وشویشور راؤ نے کہا کہ اندرا مارکٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر محکمہ بلدیہ کی ملگیات میں غیر مجاز تعمیرات کئے جارہے ہیں ۔ ان پر قابو پانا ضروری ہے۔ مسٹر بی سامبیا میونسپل ڈپٹی انجینئیر نے تیقن دیا کہ ترقیاتی کاموں میں تمام میونسپل وارڈس کا خیال رکھا جائے گا ۔ برقی کی سربراہی کے تعلق سے موثر اقدامات کئے جائیں گے اور بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے جن افراد نے درخواست دی ہے اس کی منظوری کے بعد ان کے اکاونٹ میں رقم جمع کردی جائے گی ۔ آخر میں جناب عبدالرحیم صابری میونسپل کونسلر کی حج کو روانگی کے سلسلہ میں ان کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT