Wednesday , December 19 2018

ترقیاتی کاموں کی سست رفتاری پر اکھلیش حکومت پر تنقید

لکھنو۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ترقیاتی محاذ پر سست روی کیلئے اکھلیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ صرف ’سنگ بنیاد‘ رکھنے کی خبریں سن رہے ہیں اور ان اسکیمات کا افتتاح نہیں ہوپارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمات بے شمار ہیں لیکن کام کی رفتار سست ہے ۔ انہیں صرف اسکیم کا سنگ ب

لکھنو۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں ترقیاتی محاذ پر سست روی کیلئے اکھلیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ صرف ’سنگ بنیاد‘ رکھنے کی خبریں سن رہے ہیں اور ان اسکیمات کا افتتاح نہیں ہوپارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمات بے شمار ہیں لیکن کام کی رفتار سست ہے ۔ انہیں صرف اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی اطلاع ملتی رہتی ہے ‘ انہیں اسکیمات کے افتتاح کا موقع نہیں مل رہا ہے ۔ ملائم سنگھ یادو آج لکھنو تا آگرہ 302کلومیٹر ایکسپریس وے کی سنگ بنیاد تقریب سے مخاطب تھے ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ جس وقت وہ چیف منسٹر تھے تب سنگ بنیاد رکھی نہیں جاتی تھی بلکہ وہ اسکیمات کا افتتاح کیا کرتے تھے ‘ اگر کوئی سنگ بنیاد تقریب ہوتو اسی وقت افتتاح کی تاریخ بھی مقرر کردی جاتی ۔ انہوں نے پارٹی کے وزراء سے کہا کہ وہ عملی کام کریں ‘ انہیں یہ جان لینا چاہیئے کہ پارٹی تنظیم حکومت سے بالاتر ہے ۔ آپ اس وقت تک وزیر رہ سکتیہیں جب تنظیم آپ کو اس عہدہ پر دیکھنا چاہے۔ وزراء اور عہدیداروں کو یہ بتانا چاہیئے کہ پراجکٹس میں تاخیر کیوں ہورہی ہے ۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہاکہ وہ قومی عاملہ میں قومی صدر ہیں اگر آپ مجھے بنانا چاہیں تو آپ کو دوبارہ کوشش کرنی ہوگی اور اگر وہ اس عہدہ پر ہیں تو آپ کوکام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے وزراء سے کہا کہ وہ دیہاتوں کی ترقی کا تہیہ کرلیں ‘ وہاں ٹائلٹس تعمیر کریں‘ عوام اب سمجھدار ہوچکے ہیں ۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کیلئے کیا کام کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے کنسٹرکشن کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ واضح کریں کہ پراجکٹس کب مکمل کریں گے ۔ ملائم سنگھ نے یہ بھی کہا کہ وہ چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ واقع 5کالیداس مارگ نہیں جائے کیونکہ لوگ کہیں گے کہ وہ ( ملائم سنگھ) حکومت چلارہے ہیں ‘ وہ افتتاح پر یقین رکھتے ہیں سنگ بنیادپر نہیں ۔

سابق چیف سکریٹری جاوید عمانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جنہیں حال ہی میں چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ سابق چیف سکریٹری یہاد موجود ہیں ان کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے ۔ ملائم سنگھ یادو نے وزیراعظم نریندر مودی پر گاؤں کو اپنانے اور ٹائلٹس تعمیر کرنے ان کی اسکیمات کی ’’نقل‘‘ کا الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دیہاتوں کو اپنانے کی بات کررہے ہیں ‘ انہوں نے 1990ء میں ہی ایسا کیا تھا ۔ اس وقت انہوں نے بیت الخلاؤں کی تعمیر شرع کی تھی ۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے کہا کہ آپ گندگی دور کرنے کی بات کرتے ہیں‘ سب سے پہلے غربت ختم کریں ‘گندگی خودبخود دور ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اب جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ پہلے سب کرچکے ہیں ۔ وزیراعظم کے بیرونی دوروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شخصی طور پر ان کا یہ احساس ہیکہ بیرونی دورے اچھی علامت ہیں ‘ ہمیں اپنے پڑوسی اور دیگر ممالک سے اچھے روابط استوار کرنا اور مخاصمت کو کم کرنا چاہیئے ۔ وہ وزیراعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کتنے ممالک کے ساتھ دوستی قائم کی ہے۔ملائم سنگھ یادو جنتاپارٹی دورحکومت میں ملک کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں اور انہیں قومی ہی نہیں بین الاقوامی سیاست کا بھی اچھی طرح تجربہ ہے ۔ علاوہ ازیں حال ہی میں جنتا پریوار کی مختلف پارٹیوں نے اتحاد کر کے غیر بی جے پی ‘ غیر کانگریس محاذ قائم کیا ہے تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT