ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت

کریم نگر 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں پنچایت راج، آر اینڈ بی، آر ڈبلیو ایس و دیگر محکمہ جات کے ذریعہ منظور ہوئے کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے منگل کو کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ منظور ہوئے کاموں کا ترقیاتی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ ضلع میں آر اینڈ بی پنچایت راج محکمہ جات کے احاطہ میں 9600 کیلو میٹر سڑکیں ہیں۔

کریم نگر 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں پنچایت راج، آر اینڈ بی، آر ڈبلیو ایس و دیگر محکمہ جات کے ذریعہ منظور ہوئے کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے منگل کو کلکٹریٹ میں عہدیداران کے ساتھ منظور ہوئے کاموں کا ترقیاتی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ ضلع میں آر اینڈ بی پنچایت راج محکمہ جات کے احاطہ میں 9600 کیلو میٹر سڑکیں ہیں۔ اُس کا Maintanance صحیح طور پر انجام دینے سڑکوں کی مرمت کے کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے زیرترقیاتی کاموں، نئی سڑکوں کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے تعمیری کاموں کو معیاری پیمانے پر انجام دینے کہا۔ ضلع میں مختلف اسکیمات کے تحت منظور ہوئے کچھ کام نامکمل ہحیں۔ اُن کاموں کو مکمل کرنے کے لئے درکار فنڈس کی منظوری کیلئے تجاویز تیار کرنے ہدایت دی۔ ضلع میں منظور ہوئے پینے کے پانی کی اسکیمات کو اب تک اراضی مختص نہیں کی گئی۔ فوری متعلقہ آر ڈی او کے ذریعہ اراضی کی منظوری لے کر کاموں کو فوری شروع کرنے کا حکم دیا۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد، آر اینڈ بی پنچایت راج ایس سیز چندولال، دشراتھم، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال، سی پی او سباراؤ، ڈیاما پی ڈی گنیش، ٹرانسکو ایس ای نارائنا و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT