Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کی منظوری کیلئے دھوکہ دہی

ترقیاتی کاموں کی منظوری کیلئے دھوکہ دہی

قانون ساز کونسل رکن آکولہ للیتا کی شکایت پر پولیس کی کارروائی
نظام آباد :9؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)قانون ساز کونسل کی رکن شریمتی آکولہ للیتا رگھویندر کو ایک شخص نے حلقہ کی ترقیاتی کاموں کیلئے 2 کروڑ روپئے منظور کئے جانے پر کیلئے 5 فیصد رقم بینک میں جمع کرنے کی خواہش کی جس پر آکولہ للیتا نے 10لاکھ روپئے کی رقم بینک جمع کرنے کے بعد متعلقہ شخص نے اپنا فون بند کردیا جس پر آکولہ للیتا نے پولیس میں شکایت کرنے پر پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والی قانون ساز کونسل کی کانگریس پارٹی کی رکن شریمتی آکولہ للیتا ایسٹ گوداوری سے تعلق رکھنے والے بالاجی نائیڈو حال مقیم تنالی سابق ملازم این ٹی پی سی راما کنڈم اپنے آپ کو فون پر آکولہ للیتا سے مرکزی حکومت کا عہدیدار کی حیثیت سے تعارف کراتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے 2کروڑ روپئے حلقہ کیلئے منظور کئے گئے ہیں اور اس کیلئے 5 فیصد رقم بینک میں جمع کرنا ہوگا۔ 10 فیصد رقم جمع کرنے کی صورت میں2کروڑ روپئے کی منظوری حاصل ہوگی ۔ جس پر آکولہ للیتا نے بالاجی کی بات پر یقین کرتے ہوئے 10لاکھ روپئے اس کے اکائونٹ میں جمع ہوتے ہی بالاجی نے اپنا فون سوئچ آف کرلیا جس پر آکولہ للیتا نے دھوکہ کرنے والے بالاجی کیخلاف پولیس میں شکایت کرنے پر ٹاسک اور سائبر کرائم عہدیداروں نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے فون نمبر سے تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ بالاجی نائیڈو عرف منوہر مہیش لکشمن گنٹورضلع کے پنالی میں مقیم ہے اور این ڈی پی سی رام کنڈم میں اسسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف ہوا تھا ۔ 2016 ء میں بنجرہ ہلز پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل کو بھیجایا تھا ۔ اسے کڑپہ، تروپتی، اننت پورپولیس نے دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے جیل کو بھیجایا تھا جیل سے واپس آنے کے بعدایم ایل سی آکولہ للیتا کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کروڑ روپئے آکولہ للیتا کے اکائونٹ میں جمع کرانے کی لالچ دکھائی تھی جس پر جملہ 14 مقامات میں 17؍ جنوری 2017 ء کو جیل سے رہا ہوا تھا رہا ہونے کے بعد اپنی حرکتوں پر آتے ہوئے دھوکہ دہی کرتے ہوئے ایم ایل سی آکولہ للیتا کو نشانہ بنایا۔ سابق میں ریونت ریڈی، فلم اداکار بالا کرشناکے علاوہ بوستہ ستیہ نارائنا کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ آکولہ للیتا کے فرزند دیپک کی شکایت پر سائبر آباد کرائم پولیس نے اس کی تحقیقات کرتے ہوئے بالاجی کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT