Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقیاتی کاموں کے لئے منظورہ رقم واپس

ترقیاتی کاموں کے لئے منظورہ رقم واپس

میونسپل عہدیداروں کی لاپرواہی سے عوام کو مشکلات

میونسپل عہدیداروں کی لاپرواہی سے عوام کو مشکلات
کاماریڈی:16؍ مئی ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)بلدیہ کاماریڈی کے ترقیاتی کاموں کیلئے منظور کردہ 12 ویں معاشی سنگم کے 36لاکھ روپئے کے عدم استعمال پر حکومت نے ان روپیوں کو واپس لے لیا۔تفصیلاتک کے بموجب کاماریڈی میں آیورویدک ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے 7لاکھ 50ہزار روپئے منظور کئے گئے تھے ۔ عہدیداروں کی عدم دلچسپی اور دواخانہ کی عدم تعمیر پر حکومت ان روپیوں کو واپس لے لیا تھا ابھی اس واقعہ کو عوام فراموش بھی نہیں کر پائی کہ میونسپل عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے 12 ویں معاشی سنگم نے36 لاکھ روپئے واپس لے لیا اور اس بات کو میونسپل عہدیداروں نے راز میں رکھنے کی کوشش کی۔ کاماریڈی کوگریڈ II میونسپلٹی کا درجہ ہے۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی ہے اور 33 وارڈوں پر مشتمل ہے اور بجٹ کی منظوری میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں جبکہ ترقیاتی کام کی انجام دہی کیلئے ارکان بلدیہ کی جانب سے مسلسل نمائندگی کے باوجود بھی عہدیداروں میں کوئی دلچسپی نہیں پیدا ہورہی ہے۔ عہدیدار اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر ہونے کی بھی عام شکایت ہے۔ 12 ویں معاشی سنگم میں 36لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے صفائی کے کاموں بہتری پیداکرنے ،ڈمپنگ یارڈ کی تعمیر، سلاٹر ہائوز میں بنیادی سہولتیں کی فراہمی کی ہدایت دی تھی۔ لیکن عہدیداروں نے ان روپیوں کو استعمال نہ کرنے پر حکومت کی جانب سے مقرر کردہ معیاد کی تکمیل کے بعد ان روپیوں کو واپس لے لیا گیااور اس بات کو عہدیدار راز میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT