Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ترقی ،فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنے پر زور

ترقی ،فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرنے پر زور

نو منتخب منڈل پرجا پریشد اور ضلع پریشد کے صدور نشین سے کے سی آر کا خطاب

نو منتخب منڈل پرجا پریشد اور ضلع پریشد کے صدور نشین سے کے سی آر کا خطاب
حیدرآباد 6 جولائی ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ضلع پریشد کے صدور نشین پر آج زور دیا کہ وہ ریاست تلنگانہ کی تعمیر اور تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ممکنہ مساعی کریں۔ منڈل پرجا پریشد اور ضلع پریشد کے نو منتخب سربراہان کے آج یہاں اپنے کیمپ آفس پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے یہ واضح کیا کہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے دیہی سطح سے لیکر ریاستی سطح کے تمام قائدین کو متحدہ طور پر کام کرنا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میںکئے گئے وعدوں کی تکمیل کے علاوہ ترقی و بھلائی کو بیک وقت یقینی بنانے کیلئے متحدہ مساعی کی ضرورت ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ سرپنچ سے لیکر چیف منسٹر کی سطح تک تمام قائدین کو چاہئے کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے کام کریں اور عوام میں اس بات کا اعتماد پیدا کیا جائے کہ ٹی آر ایس حکومت ان کے ساتھ ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ ہمیں عوام کی توقعات اور ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا کہ ترقی اور فلاح و بہبود دو کلیدی مسائل ہیں اور ہمیں چاہئے کہ ان پر توجہ مرکوز کریں ۔

TOPPOPULARRECENT