Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ترقی اور تحفظ ساتھ ساتھ ہونا چاہئے: صدرجمہوریہ

ترقی اور تحفظ ساتھ ساتھ ہونا چاہئے: صدرجمہوریہ

دہرہ دون 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترقی اور تحفظ ساتھ ساتھ ہونا چاہئے۔ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے یہ بات کہتے ہوئے آج پائیدار ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ دنیا بھر میں ترقی بمقابلہ تحفظ کے موضوع پر مباحث جاری ہیں۔ عالم انسانیت کو دونوں کی ضرورت ہے۔ مکرجی ہندوستانی فاریسٹ سرویس کے زیرتربیت عہدیداروں کے کانوکیشن سے خطاب کررہے تھے جو اندرا گاندھی نیشنل فاریسٹ اکیڈیمی میں منعقد کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہاکہ مباحث کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سب کو ساتھ لے کر ترقی کے ماحولیاتی پہلو پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ دھرتی ماں ہماری تمام ضروریات کی تکمیل کرتی ہے۔ ہم اِس کے بچے ہیں لیکن ہر شخص کی حرص کی تکمیل کرۂ ارض نہیں کرسکتی۔47 آئی ایف ایس عہدیدار اکیڈیمی سے کامیاب ہوچکے ہیں۔ یہ اکیڈیمی 1926 ء میں انگریز سامراج کے دوران قائم کی گئی تھی۔ اِس کی تاریخی عمارت شہر کے مضافات میں ہے لیکن اتراکھنڈ کے دارالحکومت کی بڑھتی ہوئی آبادی اور گھنے سبز جنگلوں کے درمیان یہ عمارت پھنسی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT