Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / ترقی میں تحفظات دینے ریاستوں کو ہدایت کا عدالتوں کو اختیار نہیں

ترقی میں تحفظات دینے ریاستوں کو ہدایت کا عدالتوں کو اختیار نہیں

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دستور کے تحت حکومتیں اس کا اختیار رکھتی ہیں کہ ایس سی؍ ایس ٹی زمرے کے ملازمین کو ترقی میں بھی تحفظات فراہم کریں، لیکن عدالتیں انھیں ایسی گنجائش فراہم کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتیں۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے کے سیکری پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ایس سی؍ ایس ٹی زمرے کے متاثرہ ملازمین ان کی شکایات کی یکسوئی

نئی دہلی۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دستور کے تحت حکومتیں اس کا اختیار رکھتی ہیں کہ ایس سی؍ ایس ٹی زمرے کے ملازمین کو ترقی میں بھی تحفظات فراہم کریں، لیکن عدالتیں انھیں ایسی گنجائش فراہم کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتیں۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے کے سیکری پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ایس سی؍ ایس ٹی زمرے کے متاثرہ ملازمین ان کی شکایات کی یکسوئی کے لئے عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں، اگر انھیں ان کے ترقی کے حق سے محروم کردیا جائے، لیکن عدالتوں کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ اپنے طور پر تحفظات کی ہدایت دیں۔

TOPPOPULARRECENT