Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / ترقی میں رکاوٹ بننے والے افسران کو باہر کردیں: شیوسینا

ترقی میں رکاوٹ بننے والے افسران کو باہر کردیں: شیوسینا

ممبئی۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج بی جے پی سے کہا کہ ایسے بابوؤں ، بیوروکریٹس کو مہاراشٹرا سیکریٹریٹ سے بے خوف ہوکر باہر کردے جو ترقیاتی کاموں کی عمل آوری میں تاخیر یا رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔ شیوسینا کا یہ تبصرہ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی بیورو کریسی خاص کر آئی اے ایس افسران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفی سوچ رکھتے ہیں جس کے نتیجہ میں ترقیاتی کاموں پر اثر پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نتن گڈکری نے ناگپور میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس کی موجودگی میں یہ بیان دیا تھا جس کے بعد شیوسینا نے اپنی حلیف جماعت کے خلاف تنقید کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہی۔

TOPPOPULARRECENT