ترقی و کامیابی کیلئے بلند حوصلوں کی ضرورت

نارائن ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر گریجا شنکر ضلع کلکٹر کے احکامات پر نارائن پیٹ مستقر پر Impact-2014 پروگرام کے طور پر ڈیویژن کے سرکاری مدارس کے طلباء اور طالبات کیلئے خصوصی کوچنگ منعقد کی گئی ۔ اس کوچنگ میں 140 ، یس یس سی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء نے حصہ لیا ۔ Impact-2014 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وحید نثار ڈپٹی ایج

نارائن ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر گریجا شنکر ضلع کلکٹر کے احکامات پر نارائن پیٹ مستقر پر Impact-2014 پروگرام کے طور پر ڈیویژن کے سرکاری مدارس کے طلباء اور طالبات کیلئے خصوصی کوچنگ منعقد کی گئی ۔ اس کوچنگ میں 140 ، یس یس سی امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء نے حصہ لیا ۔ Impact-2014 کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نارائن پیٹ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ایس ایس سی امتحانات میں اعلی نشانات سے کامیابی حاصل کریں۔حکومت کی جانب سے تعلیمی ترقی کیلئے کئی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ ان سے استفادہ کریں ۔ غربت تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے ۔ ضرورت حوصلوں کی ہے بلند حوصلہ اور محنت ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس impact-2014 پروگرام کے تحت ڈیویژن کے ہر اسکول سے دو طلباء کو منتخب کر کے یہاں پر یس یس سی امتحانات کی تیاری کا طریقہ سمجھایا گیا ۔ مضمون واری ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کر کے اہم سوالات اور نکات سکھائے گئے ۔ گرلز ہائی اسکول نارائن پیٹ میں 3 مارچ سے 19 مارچ تک اس خصوصی تربیتی پروگرام کو منعقد کیا گیا ۔

گزیٹیڈ صدر مدرسین کی تنظیم کے ڈیویژن سکریٹری مسٹر نرسمہلو نے impact-2014 پروگرام کی نارائن پیٹ ڈیویژن میںکامیابی کو مسٹر وحید نثار ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی خصوصی کاوشش قرار دیا ۔ بعدازاں تمام طلباء کو اسٹڈی میٹرئیل تقسیم کیا گیا ۔ اجلاس میں صدر مدرسین جئے تیرتھا ، کرشنا بھگوان ، عبدالقدیر ، اساتذہ عبدالواحد ہزاری ، روف حسام الدین ، محمد حنیف ، یادگیری ، محمد معصوم ، سری کانت موجود تھے ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء کو اسنادات تقسیم کئے گئے ۔ کنڈمال ، دھنواڑہ ، نارائن پیٹ کے طلباء جنہوں نے اس پروگرام میں بہتر مظاہرہ کیا تھا میں خصوصی سند اور انعامات تقسیم کئے گئے عبدالواحد ہزاری مدرس نے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT