Monday , August 20 2018
Home / دنیا / ترقی پذیر دنیا کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جوابدہ حکومت ضروری

ترقی پذیر دنیا کے مسائل کی یکسوئی کیلئے جوابدہ حکومت ضروری

۔239 شہروں کو دہشت گردی کا خطرہ ،عالمی اقتصادی فورم سے جتیندر سنگھ کا خطاب

ڈاؤس ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ایک جوابدہ حکومت اور شہریوں کی حصہ دار کے ذریعہ ابھرتی ہوئی دنیا کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم میں ’’مخدوش شہروں سے تجدید تک‘‘ کے زیرعنوان کہا کہ مختلف ممالک میں ایک دوسرے سے جداگانہ اسباب و عوامل کے پیش نظر مقامی پہلوؤں کی بہ آسانی نشاندہی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مثلاً سوئزرلینڈ کی آبادی صرف 80 لاکھ ہے جو شہر دہلی کی آبادی سے بھی کم ہے لیکن ایک جوابدہ حکومت اور شہریوں کی حصہ داری ترقی پذیر دنیا کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 239 شہروں کو آلودگی، دہشت گردی، تصادم، بیروزگاری، برقی سربراہی کے فقدان اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر مخدوش قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقہ کو فروغ دینے اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے شمال مشرقی ریاستوں میں تخریب کاری کے تناظر میں مخدوش شہروں کے بارے میں اپنے تجربات بیان کرنے کی خواہش پر جتیندر سنگھ نے جواب دیا کہ ساڑھے تین سال سے جاری مودی حکومت میں اس علاقہ میں کافی استحکام پیدا ہوا ہے۔ جتیندر سنگھ نے وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت ہیں یہ ادعا بھی کیا کہ غیرمؤثر سیاسی قیادت اور ترقی کا فقدان بھی تخریب کاری اور مخدوش صورتحال کے پیدا ہونے سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی سے نہ صرف ریاستی قیادت کی اخلاقی اتھاریٹی سے محروم ہوجاتی ہے بلکہ سرکاری خزانہ کو بھی بھاری نقصان پہنچاتی ہے۔ اس پیانل سے برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور سوئزرلینڈ کے صدر الین برسٹ اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT