Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ترقی پسند مسلمان، طلاق ثلاثہ پر مسودہ بل کی حمایت کریں

ترقی پسند مسلمان، طلاق ثلاثہ پر مسودہ بل کی حمایت کریں

پٹنہ ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی نے آج سیاسی پارٹیوں اور ترقی پسند مسلمانوں پر زور دیا ہیکہ وہ خواتین کی بھرپور مدد کرنے کیلئے تیار کئے جانے والے دفعات پر مشتمل طلاق ثلاثہ پر پابندی کے مسودہ بل کی تائید کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو چاہے وہ ریاستوں میں ہو یا مرکز میں، مذہبی معاملوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ جہاں تک عقائد اور روحانیت کا تعلق ہے، اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے لیکن اب حکومتوں کی مداخلت ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ چھوت چھات، جہیز ہراسانی، کمسنی کی شادیوں اور طلاق ثلاثہ جیسے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے اقدامات ضروری ہیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سشیل کمار مودی نے کہا کہ بعض لوگ سماجی اصلاحات لانے کی مخالفت کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے طلاق ثلاثہ کو غیردستوری قرار دیتے ہوئے 22 اگست کے فیصلہ میں کہا ہیکہ اس عمل پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون لایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT