Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / ’ترقی پسند کسان‘ہونے کی وجہ سے بیٹا بیرون ملک گیا :وزیر

’ترقی پسند کسان‘ہونے کی وجہ سے بیٹا بیرون ملک گیا :وزیر

بھوپال27نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش حکومت کے فوڈ پروسیسنگ اور باغبانی کے وزیر مملکت سوریہ پرکاش مینا نے آج اسمبلی میں اعتراف کیا کہ ان کا بیٹا دیویش کمار کو ’ترقی پسند کسان‘ہونے کی وجہ سے بیرون کے ملک سفر پر جانے والے کسانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور اس میں قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔کانگریس رکن شیلیندر پٹیل کے سوال پر مینا نے یہ اطلاع دی۔ مینا نے کہاکہ سال 2016-17میں یکم تا 6 نومبر2016 کی مدت میں نیدرلینڈ (ھالینڈ) اور 6 تا 11 نومبر 2016تک کی مدت میں اسرائیل کی’’باغبانی پر مشتمل فصلوں کی تکنیکی مطالعہ‘‘کیلئے حکام اور کسانوں کی ایک ٹیم نے دورہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT