Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ترقی کیلئے اضلاع کی تشکیل نو۔ کے ٹی آر

ترقی کیلئے اضلاع کی تشکیل نو۔ کے ٹی آر

سرسلہ۔/15جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتظامیہ نظم و نسق کی سہولت، ترقی کیلئے حکومت نے اضلاع کی تشکیل نو اور منڈلس کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر صنعت آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے یہ بات کہی۔ وہ سرسلہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرسلہ کو ضلع بنائے جانے کے عوام خواہشمند ہیں ، اس مسئلہ پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ اضلاع کا قیام اور اس میں منڈلس کو شامل کئے جانے کے سلسلہ میں عوام کی رائے پر عمل ہوگا۔ ایم پی ونود کمار، رکن اسمبلی رمیش بابو، ایم ایل سیز سرسلہ کو ضلع بنائے جانے کیلئے اپنی رائے دی ہے اور خواہش کا اظہار کیا ہے۔آزادی حاصل ہونے کے بعد سبھی ریاستوں میں اضلاع کی تقسیم ہوچکی ہے۔ آندھرا پردیش متحدہ ریاست، مغربی بنگال میں تقسیم نہیں ہوئی۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد حکومت نے اس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پریس کانفریس میں ویملواڑہ رکن اسمبلی رمیش بابو، رویندر راؤ، سیس چیرمین ڈی لکشما ریڈی وغیرہ شریک تھے۔

مزدوروں کے مسائل کی
عاجلانہ یکسوئی کا تیقن
سرسلہ۔/15 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اجرت مزدوروں کے اضافہ پر سرسلہ ٹکسٹائیل پارک کپڑا بنکر مزدوروں کی گذشتہ 28دنوں سے جاری زنجیری بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر مزدوروں کے قائدین سے بات چیت کی اور اندرون دو دن میں مسئلہ کی یکسوئی کا تیقن دیا اور کہا کہ مزدوروں کے روزگار کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کریم نگر ضلع پاورلومس ورکرس یونین قائد ایم رمیش پی روی وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT