Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ترقی کیلئے قومی جماعتوں کی کامیابی ضرور ی

ترقی کیلئے قومی جماعتوں کی کامیابی ضرور ی

پرچہ نامزدگی ادخال کے بعد سابق ایم ایل اے شاد نگر کا اظہار خیال

پرچہ نامزدگی ادخال کے بعد سابق ایم ایل اے شاد نگر کا اظہار خیال

شاد نگر ۔ /4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابقہ رکن اسمبلی شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی نے شاد نگر اسمبلی حلقہ سے بحیثیت کانگریس پارٹی امیدوار تحصیل آفس فرخنگر شاد نگر پہونچ کر پرچہ نامزدگی کے دوسیٹ داخل کئے ۔ بعد ازاں تحصیل آفس کے روبرو نصب کردہ خصوصی شامیانے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے شادنگر اسمبلی حلقہ سے دوسری مرتبہ کانگریس پارٹی سے مقابلہ کرنے کا موقع فر اہم کرنے پر کانگریس پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے اظہار تشکر کیا او رشاد نگر اسمبلی حلقہ کو مثالی حلقہ میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ کانگریس پارٹی نے علاقہ تلنگانہ کی عوام سے کئے گئے وعدے کو پو را کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لایا ۔ تلنگانہ ریاست کی مزید ترقی کیلئے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرو رت ہے ۔ کانگریس پارٹی ایک قومی پارٹی ہے ۔ کانگریس پارٹی کے دو راقتدار میں ہی ملک اور ریاست کی ترقی ممکن قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاد نگر اسمبلی حلقہ کو گزشتہ 5 سالہ دور میں ترقی کی سمت رواں دواں کرنے کی ہرممکنہ کوشش کی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ مزید درکار ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کو پورا کرنے کا دوبارہ موقع ملا ہے ۔ کانگریس پارٹی عوامی پارٹی ہے ۔ عوام کے درپیش مسائل کو حل کرنے کی ہرممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ عوام کی فلاح و بہبودی اور ترقی کانگریس پارٹی کا نصب العین ہے ۔ انہوں نے عدم تکمیل مختلف کاموں کو جلد از جلد پو را کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ علاقائی سیاسی جماعتیں ریاست تک محدود رہتی ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی کام پو را ہونے میں دشوا ریاں پیش ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چیرمین کے نریندر ‘ اگنوروشوم ‘ اے یادیا ‘ بار اسوسی ایشن چیرمین شاد نگر جگن موہن ریڈی ‘ راج گوپال ایڈوکیٹ ‘ سید مختار علی احمد ‘ محمد علی خان بابر ‘وی کیشور‘ ڈی سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT