Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ترقی کی درخواست دینے شرم آتی ہے: جیتو

ترقی کی درخواست دینے شرم آتی ہے: جیتو

نئی دہلی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پستول کنگ جیتو رائے جوکہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انھیں عہدہ میں ترقی دی گئی اور اب ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ترقی کی درخواست دینے میں وہ شرم محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ بر

نئی دہلی۔ 13؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ پستول کنگ جیتو رائے جوکہ ہندوستانی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ کامن ویلتھ گیمس اور ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انھیں عہدہ میں ترقی دی گئی اور اب ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ترقی کی درخواست دینے میں وہ شرم محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس انھیں دو مرتبہ ترقی دی گئی ہے اور اگر اب میں ترقی کی درخواست دیتے ہیں تو یہ میرے لئے شرم کی بات ہوگی۔ جیتو فی الحال 11 گورکھا ریجمنٹ میں نائب صوبیدار کے عہدہ پر فائز ہیں جب کہ انھیں گزشتہ برس سلور اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ترقی سے نوازا گیا تھا جب کہ جنوبی کوریا کے مقام انچیان میں منعقدہ ایشین گیمس کے 50 میٹر پستول مقابلوں میں بھی انھوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT