Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / ترقی کی رفتار میں گجرات مہاراشٹرا سے آگے : آنندی بین

ترقی کی رفتار میں گجرات مہاراشٹرا سے آگے : آنندی بین

ناسک سے کئی صنعتیں نقل مقام کرچکی ہیں ، کانگریس ۔ این سی پی پر تنقید

ناسک سے کئی صنعتیں نقل مقام کرچکی ہیں ، کانگریس ۔ این سی پی پر تنقید
ناسک ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعلی گجرات آنندی بین پٹیل نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر گذشتہ 15 سال کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا پڑے گا کہ ریاست گجرات کے مقابلے ریاست مہاراشٹرا نے ترقی کی منازل طے کرنے میں کوئی خاص پیشرفت نہیں کی ۔ گذشتہ 15 سال کے دوران ریاست مہاراشٹرا میں چونکہ کانگریس ۔ این سی پی اتحاد برسر اقتدار رہا ، لہذا ریاست کی ترقی کی جانب زائد توجہ نہیں دی گئی ۔ اسی لئے مہاراشٹرا میں بھی اگر بی جے پی کو اقتدار حاصل ہوگیا تو گجرات کی طرز پر ترقی کی رفتار کو تیز ترین کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ناسک جیسے اہم ضلع میں صنعتوں کو جو سہولتیں درکار تھیں وہ حکومت نے فراہم نہیں کیں جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ناسک سے کئی صنعتیں نقل مقام کرچکی ہیں ۔ آنندی بین پٹیل نے اس موقع پر مقامی صنعتکاروں اور تاجرین کو ’ وائبرنٹ گلوبل انوسیٹرس سمیٹ ‘ میں شرکت کی دعوت دی جو آئندہ سال کے اوائل میں منعقد کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ اس سمیٹ کو سب سے پہلے سابق وزیر اعلی نریندر مودی نے شروع کیا تھا ۔ ناسک میں آج بھی ترقی کے بے حد مواقع موجود ہیں ۔ صنعتوں کی جانب توجہ کرنے کی وجہ سے کانگریس ۔ این سی پی سے مایوس بیشتر صنعتکار وہاں سے نقل مقام کرچکے ہیں ۔ انہوں نے گجرات اور مہاراشٹرا کا مسابقتی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ترقی کی بات ہے تو مہاراشٹرا کی رفتار گجرات کے مقابلے بہت سست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے اقتدار حاصل کیا تو کسانوں اور صنعتوں کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جائے گی ۔ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرتے ہوئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی بہتری لائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT