Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / ترقی کے ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت نہیں :بی جے پی

ترقی کے ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت نہیں :بی جے پی

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مبینہ نفرت انگیز تقریروں پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ترقی اور خوشحالی کے موضوعات سے انحراف نہیں کرے گی اور نہ کسی کو بشمول کانگریس ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت دے گی ۔ پارٹی نے اپنے بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ انتہائی صبر و تحمل اختیا

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مبینہ نفرت انگیز تقریروں پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ترقی اور خوشحالی کے موضوعات سے انحراف نہیں کرے گی اور نہ کسی کو بشمول کانگریس ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت دے گی ۔ پارٹی نے اپنے بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ انتہائی صبر و تحمل اختیار کریں۔ بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی نے کہا کہ اس ملک کے عوام پہلے ہی فیصلہ کرچکے ہیں کہ یہ انتخابات کس موضوع پر ہوں گے ۔ہم کسی کو بھی خاص طور پر کانگریس کو ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت نہیں دیں گے جو اپنے تیقنات کی تکمیل سے قاصر رہی ہے اور خود اپنے فائدے کیلئے ایجنڈہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔ نریندر مودی نے بھی ایسے ’’حقیر ‘‘ بیانات کی منظوری نہیں دی ہے ۔ جن لوگوں نے بی جے پی کے بیہی خواہ ہونے کا دعوی کیا ہے ان کے بیانات انتخابی ایجنڈہ سے انحراف کررہے ہیں۔انہیں بھی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انہیں پارٹی کا بیہی خواہ بھی سمجھا نہیں جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT